نوری آباد: مسافر کوچ میں آتشزدگی، 18افراد جاں بحق، 8 بچے اور 9 خواتین شامل

edhi

نوری آباد: کراچی سے لاڑکانہ جانے والی مسافرکوچ میں آگ لگ گئی جس سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی ہیں جبکہ متعدد مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں 8 بچے اور 9 خواتین شامل ہیں۔

سکھر: مسافر کوچ الٹ گئی، 13 افراد جاں بحق، 30 زخمی

سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار مسافر کوچ میں 55 افراد سوار تھے، متاثرہ کوچ میں سوار افراد میں 52 مسافر اور 3 عملے کے افراد سوار تھے۔ لاشیں آبائی علاقے پہنچنے تک موٹر وے پولیس نگرانی کرے گی، زخمیوں کو حیدرآباد کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

سیکٹر کمانڈر موٹروے نے مزید بتایا کہحادثے کا شکار بس میں ہنگامی اخراج کا دروازہ صحیح کام کررہا تھا،آگ کوچ کے پچھلے حصے میں اے سی میں شاٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

مسافر کوچ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ، امدادی ادارے کے رضاکار، موٹر وے پولیس اور علاقہ پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی۔

ڈی سی جامشورو کا کہنا ہے کہ مسافرکوچ میں لگی آگ مکمل طور پر بجھا دی گئی ہے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی برادری سے ہے، کچھ نعشوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

امدادی ادارے کے رضاکاروں کے مطابق نعشوں کو مسافر کوچ سے نکالا جا رہا ہے جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

لسبیلہ:مسافر کوچ الٹنے سے14 افراد جاں بحق

ڈی ایس پی نوری آباد کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ مسافر کوچ میں سوار تمام افراد سیلاب متاثرین تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی سی اور ایس پی جامشورو کو فوری طور پر متاثرین کی مدد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے کی ابتدائی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کے مطابق مسافرکوچ میں آگ لگنے کا واقعہ بہت افسوسناک ہے، ابھی تعداد نہیں بتائی جا سکتی ہے کہ حادثے میں کتنے لوگ جاں بحق اور کتنے زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں دیں گے۔


متعلقہ خبریں