نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی وطن واپسی، سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی


نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی وطن واپس پہنچ گئیں، وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔

ملالہ یوسف زئی اپنے والدین کے ہمراہ کراچی ائرپورٹ پہنچیں،  انہیں پولیس کی جانب سے مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کی ملالہ سے ملاقات، لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال

رپورٹ کے مطابق ملالہ  یوسفزئی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہیں  سب سے پہلے دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی نیویارک میں ملالہ سے ملاقات

ملالہ فنڈ پہلے ہی انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (IRC) کو ہنگامی امدادی گرانٹ جاری کر چکا ہے۔ اس گرانٹ سے آئی آر سی سندھ اور بلوچستان میں لڑکیوں کو نفسیاتی مدد فراہم کرے گا۔ یہ ہنگامی تعلیمی خدمات بھی فراہم کرے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ لڑکیاں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں، جبکہ لڑکیوں کے 10 سرکاری سکولوں کی تباہ شدہ عمارتوں کی مرمت اور بحالی بھی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں