عمران صاحب! جے آئی ٹی میں پیش ہوں، عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے، مریم اورنگزیب


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب! عدالت جانے سے پہلے جے آئی ٹی میں پیش ہوں۔

لانگ مارچ ہوگا،تیاری مکمل،شہباز،رانا الٹے لٹک جائیں کچھ نہیں کرسکتے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ جرم کا اعتراف کر چکے ہو، عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے، ملک کے خلاف سازش کرنے اور ملکی مفاد کو داؤ پر لگانے کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف فارن فنڈڈ فتنہ کی پوری پلاننگ بے نقاب ہو چکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم سے کہا ریاست کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے اور ہارس ٹریڈنگ کا جواب دیں۔

کسی کو انتقام لینا تھا تو مجھ سے لیتے، پاکستان سے کیوں لیا؟ ملک کا بھٹہ بٹھا دیا، نواز شریف

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی مفاد کے خلاف آپ کی سازش کی پلاننگ اورہارس ٹریڈنگ بے نقاب ہو چکی ہے، اب مزید پلاننگ کی ضرورت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں