امریکہ اپنے ہیروز کو نہیں بھولتا، امریکی صدر


ورجینیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کبھی اپنے ہیروز کو نہیں بھولتا۔

امریکی صدر نے جنگوں میں مارے جانے والے فوجیوں کی یاد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم کبھی اپنے ہیروز کو نہیں بھولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ ایک فیملی اور ایک قوم رہیں گے، مارے گئے فوجیوں کے اہل وعیال کے جذبات کا ہم اندازہ نہیں لگا سکتے، یہ وہ لوگ ہیں جو امریکہ کو امن کی نعمت سے روشناس کرانے کے لئے آگ میں کود گئے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہر وہ ماں یا باپ جو اپنے بچوں کے لئے روتا ہے، ہر وہ بچہ جو اپنے والدین کا ماتم کرتا ہے اور ہر وہ شوہر یا بیوی جس کا دل آج کے دن غم سے پھٹا ہوا ہے، ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا انہیں سکون بخشے اور ان کے دکھوں کو کم کرے۔

تقریب میں مارے گئے فوجیوں کے خاندان والے بھی موجود تھے، ڈونلڈ ٹرمپ نے نائن الیون اور عراق کی جنگ میں مارے جانے والے فوجیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور تقریب کے بعد ان کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی۔


متعلقہ خبریں