لارڈز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم کو جرمانہ


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستانی ٹیم پر لارڈز کرکٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پرجرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کپتان سرفراز احمد کو میچ فیس کا 60 فیصد جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کومیچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ دینا ہو گا۔

ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ  جرمانے کی وجہ پاکستانی ٹیم  کی جانب سے  وقت  پر اوورز مکمل کرنے کے بجائے تین اوورز لیٹ  کرنا ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک سال میں دوبارہ سلو اوور ریٹ کیا  تو کپتان  سرفراز احمد کو معطلی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اس میچ میں پاکستان نے میزبان انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بنیادی طور پر آئی سی سی کے قانون کے مطابق اگر کوئی ٹیم مقرر کردہ وقت میں اپنے اوورز پورے نہ کرا سکے یا کم اوورز کرائے تو کھلاڑیوں کو فی اوور دس فیصد جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


متعلقہ خبریں