وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس کل طلب، اہم فیصلوں کا امکان


اسلام آباد: وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اور آخری اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس کل شام 4 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا، اجلاس میں اہم معاہدوں سمیت دیگر سمریوں کی منظوری دی جائے گی، اجلاس کے حوالے سے کابینہ کے تمام ارکان  کو مراسلہ  ارسال کر دیا گیا ہے۔

ذرئع کا کہنا ہے کہ  اجلاس میں اصغر خان کیس سے متعلق عدالت عظمیٰ کی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، اس کیس میں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کے ذریعے حکومت کو ہدایات دی تھیں، کل اٹارنی جنرل کابینہ ارکان کو اس کیس کے متعلق بریفنگ دیں گے۔

اس کے علاوہ حکومت اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی رپورٹ بھی قوم کے سامنے پیش کرنا چاہتی ہے، اجلاس کے دوران اس رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا، رپورٹ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے، فاٹا انضمام اور سی پیک سمیت حکومت کی دیگر کامیابیوں کا ذکر شامل  ہوگا۔

شفاف انتخابات کے سلسلے میں بھی کل کے اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے جبکہ حکومت اور اتحادی جماعتوں کے حوالے سے اہم امور کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں