محکمہ کسٹمز نے کراچی کے علاقے ماڑی پور میں بڑی اور تاریخی کارروائی کرتے ہوئے گودام سے 54 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے غیر ملکی ٹائروں کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔
کلکٹر کسٹمز عثمان باجوہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تقریبا 45 ہزار ٹائر ہیں جو پیسنجر وہیکل کے ہیں، اور ان کی مالیت 22 کروڑ پچاس لاکھ ہے جب کہ دس ہزار کے قریب بسوں کے ٹائر برآمد کئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ بہت بڑے ڈمپر اور ایکسکیویٹر کے جو ٹائر ہوتے ہیں، وہ بھی برآمد کئے ہیں، جو بہت مہنگا آئٹم ہے، اور یہ ملا کر تقریبا جو ابتدائی اندازہ ہے وہ 54 کروڑ سے زائد ہے۔
وزیر اعظم کا اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا حکم
ان کا کہنا تھا کہ پرانے ٹائروں کو ٹیمپرڈ کر کے نئے ماڈل کا بنایا جاتا ہے۔ملزمان ٹیکس چوری ہی نہیں لوگوں کی جان سے بھی کھیل رہے ہیں۔
کلیکٹر کسٹمز نے بینٹلے کاربرآمدگی کیس پر بتایا کہ تحقیقات جاری ہے۔ قانون سے ہٹ کر کاروائی نہیں کرسکتے۔ معاملہ کو انجام تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ برآمد کیے گئے ٹائروں میں غیر معیاری بھی شامل ہیں۔ عوام کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کو ٹائر خریدنے سے قبل تسلی کر لیا کریں۔