عدالت کا کے ایم سی کو ٹیکس لینے سے روکنا کراچی کی بڑی کامیابی ہے، حافظ نعیم الرحمان


کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کے آگے بڑھنے کا کوئی جواز نہیں ہے اور عدالت کا کے ایم سی کو ٹیکس لینے سے روکنا کراچی کی بڑی کامیابی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں اور کراچی میں مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں ہے۔ عدالت نے کے ایم سی کو ٹیکس لینے سے روک دیا ہے جو کراچی کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو ختم ہونا چاہیے۔ مرتضیٰ وہاب نے عدالتی فیصلے سے متعلق غلط فہمی پیدا کی جبکہ تمام بلدیاتی ادارے مرتضیٰ وہاب کے پاس ہیں اور مرتضیٰ وہاب 3 ارب روپوں کے لیے آنسو بہا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مفتاح اسماعیل نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، وزیر اعظم

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انفرا اسٹرکچر میں 80 ارب ڈالر کی آمدن ہوئی ہے اور بل بورڈز کے جو پیسے آتے ہیں وہ کہاں ہیں؟ موٹر وہیکل ٹیکس صوبائی حکومت لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے سارے فیصلے منتخب میئر کو کرنے چاہیئیں اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی میں الیکشن کروانے سے کیسے روک سکتے ہیں۔ یہ الیکشن ہے کوئی مذاق نہیں اور ہماری زندگی کا مسئلہ ہے۔ الیکشن کے آگے بڑھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ لوگوں کی رائے کے مطابق عوام کو کے الیکٹرک نہیں چاہیئے لوگ اس کا لائسنز کینسل کروانا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں