ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 6 ہزار800 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 43 ہزار تین سو روپے ہو گئی۔
جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 829 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار857 روپےہو گئی ہے۔
سونا مہنگا ہو گیا: پاکستان میں قیمت کا نیا ریکارڈ بن گیا
دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر آج ڈالر 2 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد 237 روپے 02 پیسے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 40 پیسے سستا ہونے کے بعد 238 روپے کا ہو گیا ہے۔