وزارت داخلہ نے ڈیٹا ہیک کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کر دیں، جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی جو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں گزشتہ 6 ماہ سے تعینات اسپیشل برانچ کے اہلکاروں سے بھی تحقیقات کرے گی۔
وزیر اعظم ہائوس اور آفس میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا ایک نمائندہ شامل ہوگا، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ کیسے آئی ٹی ڈیٹا ہیک کیا گیا ہے، جے آئی ٹی ٹیم کو اختیار ہو گا کہ وہ وزیراعظم ہائوس کے عملے کو شامل تفتیش کرے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے آڈیو لیک کا نوٹس لے لیا: تحقیقات کی جائیں گی، وزیر داخلہ
وزیراعظم ہائوس میں ڈیوائسز لگائی گئیں یا موبائل سے ریکارڈنگ کی گئی اس پر بھی تحقیقات ہوں گی، تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی کہ واقعہ کے وقت کون کون افسروزیراعظم ہائوس میں موجود تھا، وزیر اعظم ہاؤس میں موبائل لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔