نئی دہلی: بھارت کے ضلع ناسک میں ایک 8 ماہ کے بچے نے کھیلتے ہوئے غلطی سے نیل کٹر (ناخن تراش) نگل لیا۔ جسے ڈاکٹر سرجری کے ذریعے نکالنے میں کامیاب رہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ضلع ناسک کے علاقے اڈگاؤں میں 8 ماہ کے بچے نے کھیلتے ہوئے غلطی سے ناخن تراش نگل لیا جو اس کے گلے میں پھنس گیا۔
والدین بچے کو فوری طور پر اسپتال لے کر گئے جہاں بچے کا ایکسرے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ناخن تراش بچے کے گلے میں پھنسا ہوا ہے۔ ایکسرے رپورٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناخن تراش نے بچے کے گلے کو مکمل طور پر بند کر دیا۔
ڈاکٹر شیرخوار بچے کا ایک گھنٹے تک سرجیکل آپریشن کرنے کے بعد گلے میں پھنسے 5 سینٹی میٹر لمبے ناخن تراش کو نکال کر بچے کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔