اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عوام چوروں اور ڈاکوؤں کے گینگ کو واپس کٹہرے میں لانے کیلئے باہر نکلیں۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سازش کا بڑا مقصد حاصل کر لیا گیا اور اربوں روپے کے نیب مقدمات ختم ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ ڈاکوؤں کے گینگ میں تقسیم اور کھایا پیا ہضم، عوام اس عظیم ڈکیتی کو ناکام بنائے اور حقیقی آزادی حاصل کرے۔
فواد چودھری نے کہا کہ عوام چوروں اور ڈاکوؤں کے اس گینگ کو واپس کٹہرے میں لانے کے لیے باہر نکلیں۔