ملکہ الزبتھ کی قائم کردہ مثال کی پیروی کروں گا، کنگ چارلس


برطانوی بادشاہ چارلس سوم کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی قائم کردہ مثال کی پیروی کروں گا۔

تخت نشین ہونے کے بعد پارلیمنٹ سے پہلے خطاب میں ملکہ برطانیہ نے اپنے ملک اور لوگوں کی خدمت کرنے کا عہد کیا، انہوں نے آئینی حکومت کے قیمتی اصولوں کو برقرار رکھنے کا بھی عہد کیا ہے۔

برطانوی بادشاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بھی ملکہ الزبتھ کی آئینی حکومت سے وابستگی کے اصولوں پرعمل پیرا رہیں گے، انہوں نے پارلیمنٹ کو بقا کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ جمہوریت کا سانس لینے کا ذریعہ ہے۔ کنگ چارلس کی تقریر کے بعد پارلیمنٹ میں موجود تمام وزرا نے گاڈ سیو دا کنگ ترانہ بھی گایا۔

یہ بھی پڑھیں: ملکہ برطانیہ کا اسکاٹ لینڈ سے لندن کا آخری سفر شروع، 19 ستمبر کو آخری رسومات ہوں گی

دوسری جانب ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا سلسلہ جاری ہے، ملکہ کا تابوت ہوائی جہاز کے ذریعے آج لندن پہنچایا جائے گا۔ ایڈنبرا میں ملکہ کا تابوت جلوس کی صورت میں سینٹ جائلز کتھیڈرل پہنچایا گیا جہاں دعائیہ تقریب ہوئی۔

کنگ چارلس نے بھی اپنے بہن بھائیوں کے ہمراہ جلوس کی قیادت کی، ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں