کون ہے نیا ارب پتی؟ کس کی دولت میں کتنا اضافہ ہوا؟


فوربز نے خواتین اور نوجوانوں سمیت نئے ارب پتی افراد کی تفصیل بھی بتادی، دو ہزار پانچ سو اٹھہتر افراد کی فہرست میں دوسو چونتیس افراد پہلی بار بطور ارب پتی شامل ہوگئے۔ امریکی گلوکارہ ریحانہ کو امیرترین خاتون موسیقار قرار دے دیا گیا۔

کون ہے نیا ارب پتی؟ کس کی دولت میں کتنا اضافہ ہوا، نئے ارب پتی بننے والوں میں امریکی گلوکارہ ریحانہ بھی شامل ہوگئیں۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ گلوکارہ روبن ریحانہ کے پاس ایک ارب 70 کروڑ ڈالر ہیں۔ ان کی دولت میں نمایاں اضافہ کاسمیٹکس پراڈکٹس کاروبار سے ہوا۔

لارڈ آف دی رنگز کے ڈائریکٹر پیٹر جیکسن بھی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ ان کی دولت ایک ارب 50 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریال میڈرڈ کی ویلیو 11کھرب روپے، فوربز کی لسٹ میں سب سے آگے

فہرست میں دنیا کے 12 ارب پتی ایسے بھی شامل ہیں جن کی عمر 30 برس سے کم ہے۔ دنیا کی دس امیر ترین خواتین کو بھی فہرست میں شامل کیا گیاہے۔ فرانس کی مشہور کاسمیٹکس کمپنی ایل اوریئل سے ارب پتی بننے والی والی Francoise Bettencourt Meyers کی دولت 74ارب 8 کروڑ ڈالر ہوگئی۔ فوربز نے دولت میں خاطر خواہ کمی کے باعث ارب پتی نہ رہنے افراد کا بھی ذکر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپورٹس بیٹنگ سے تعلق رکھنے والے Shalom Meckenzie  کی دولت میں ایک ارب 70 کروڑ سے کم ہوکر 900 ملین رہ گئی۔ الیکٹرک گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ امریکی شہری RJ Scaringe بھی ارب پتی نہیں رہے۔ ان کی دولت تین ارب چالیس کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 700 ملین ڈالر رہ گئی۔


متعلقہ خبریں