وزیراعلیٰ کی اقوام متحدہ کے ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر سے ملاقات: امداد دینے کیلئے کمیٹی بنانے پر اتفاق

وزیراعلیٰ کی اقوام متحدہ کے ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر سے ملاقات: امداد دینے کیلئے کمیٹی بنانے پر اتفاق

کراچی: سیلاب متاثرین متاثرین کو تعلقہ سطح پر امداد دینے کے لیے کمیٹی بنانے پہ اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ اتفاق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ اور ہیومینٹیرین کو آرڈینیٹر جولین ہارنیس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا ہے۔

پاکستان بڑی تباہی کا اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتا، اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سے جولین ہارنیس کی ہونے والی ملاقات میں سیلاب متاثرین اور ان کی بحالی سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں بارش و سیلاب متاثرین تک امداد کو بہتر انداز سے پہنچانے اور تقسیم کرنے سے متعلق امور پر غور و خوص کیا گیا۔

کبھی اتنے بڑے پیمانے پر موسمیاتی تباہی نہیں دیکھی جتنی پاکستان میں ہوئی، انتونیو گوتریس

اس ضمن میں اتفاق کیا گیا کہ سیلاب و بارش متاثرین تک امداد پہنچانے کے لیے جو مختلف ادارے کام کر رہے ہیں، انہیں ایک جگہ یکجا کیا جائے تاکہ امداد مربوط طریقہ کار سے متاثرین تک پہنچ سکے۔

اس حوالےسے فیصلہ کیا گیا کہ امداد مختلف اداروں کے بجائے ایک کمیٹی کے ذریعے دی جائے گی جس کی نگرانی صوبائی اسمبلی کی سلیکٹ کمیٹی کرے گی۔

یواین سیکرٹری جنرل واپس روانہ، سیلاب سے تباہی کےذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک قرار

ہم نیوز کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی میں ضلعی انتظامیہ کے نمائندے، پی ڈی ای ایم اے اور پاک آرمی کے نمائندے شامل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں