وفاداری، احترام اور محبت کے ساتھ خدمت کرنے کی کوشش کروں گا، کنگ چارلس کا پہلا خطاب


برطانیہ کے کنگ چارلس نے کہا ہے کہ وفاداری، احترام اور محبت کے ساتھ خدمت کرنے کی کوشش کروں گا۔

تخت سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے اپنی والدہ و ملکہ الزبتھ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکہ نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے بہت قربانیاں دیں ، ان کی لگن اور محنت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظامِ حکومت اور آزادیوں کا احترام کروں گا۔

اس موقع پر کنگ چارلس نے شہزادہ ولیم کو ولی عہد بنانے کا اعلان بھی کیا اور  شہزادہ ہیری اور میگھن سے بھی محبت کا اظہار کیا۔

چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ بن گئے

خیال رہے کہ 70 سال کی حکمرانی کرنے کے بعد 96 کی عمر میں ملکہ برطانیہ انتقال کر گئیں، جس کے فوری بعد بغیر کسی تقریب کے ان کے جانشین  پرنس آف ویلز چارلس بادشاہ بن گئے ہیں۔

چارلس دولتِ مشترکہ کے بھی سربراہ بن گئے ہیں جو کہ 56 خودمختار ممالک کی تنظیم ہے۔ چارلس ان میں سے 14 ممالک جن میں برطانیہ بھی شامل ہیں، کے آج بھی سربراہِ مملکت ہیں۔

بی بی سی کے مطابق برطانوی ملکہ کی وفات کے ابتدائی 24 گھنٹوں کے دوران سرکاری طور پر چارلس کی بادشاہت کا اعلان کیا جا،ے گا۔ یہ تقریب لندن کے سینٹ جیمز پیلس میں ایک روایتی کمیٹی کے سامنے منعقد ہو گی۔

اس کمیٹی میں موجودہ اور سابق سینیئر ارکانِ پارلیمان پر مشتمل پریوی کونسل کے ارکان، سینیئر سرکاری عہدیدار، دولتِ مشترکہ کے ہائی کمشنرز اور لندن کے لارڈ میئر شامل ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں