آجکل جلسوں میں فلمیں دکھا کر ہلکان ہوتا ہے، ذاتی حملہ نہیں کرونگی، سیاسی میدان میں گھر تک چھوڑ کر آؤں گی، مریم نواز


چشتیاں: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تین بار کے منتخب وزیراعظم نواز شریف کو ایک بار بھی مدت پوری کرنے نہیں دی گئی، نواز شریف اور ن لیگ کا مقابلہ عمران خان سے ہے، میں جس انسان کی شکل دیکھنا گوارا نہیں کرتی مجھے اس کے بارے میں بات کرنی پڑتی ہے۔

ایسے لگا کلبھوشن آرہا ہے، گرفتار کیا تو جیل جا کر اور خطرناک ہو جاؤں گا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو بھی کر لے اس کا انجا م بہت برا ہو گا، یہ کل چشتیاں آکر گالیاں دے کر چلا گیا، نواز شریف کے منصوبے گننے شروع کروں تورات کے بارہ بج جائیں گے، عمران خان نے کوئی منصوبہ تو کیا کبھی اینٹ تک نہیں لگائی۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی تقریر نواز شریف پر شروع اور نواز شریف پر ختم ہوتی ہے، آج کل جلسوں میں روز فلمیں دکھا دکھا کر ہلکان ہوتا ہے، میرے پاس ایسے جواب ہیں کہ پاکستان میں کیا پوری دنیا میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، میں تمہارے اوپر کوئی ذاتی حملہ نہیں کروں گی، میں تمہیں سیاسی میدان میں تمہارے گھر تک چھوڑ کر آؤں گی۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے شرکائے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لندن سے نواز شریف نے چشتیاں کیلئے خصوصی سلام بھیجا ہے، الیکشن چوری ہونے سے پہلے میں نواز شریف کے ساتھ چشتیاں آئی تھی، نواز شریف ووٹ کو عزت دو کی مہم چلارہے تھے، چشتیاں والوں کی محبت اور شفقت ہمیشہ یاد رہے گی۔

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس،22ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

مریم نواز نے کہا کہ چشتیاں نواز شریف کا تھا ، ہے اور رہے گا، چشتیا ں شیر کا تھا ،ہے اور رہے گا، سیاسی میدان میں مریم نواز شریف تمہیں نہیں بخشے گی، مجھے پتہ ہے آج مہنگائی ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھی ہیں، پیٹرول کی قیمت بڑھی تو میں نے کہہ دیا کہ میں اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتی، اس بات پر حکومت نے مجھ سے ناراضگی کا اظہار بھی کیا، میں نے کہا مجھے حکومت کی ناراضگی کی پرواہ نہیں، میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ حکومت میں تھا تو آئی ایم ایف کی شرائط مان کر معیشت کو تباہ کیا، جس وقت اس کو پتہ چلا کہ اس کی حکومت جا رہی ہے تو آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ پھاڑ دیا،  شہباز شریف اس کی لگائی ہوئی آگ کو بجھانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان فتنہ یا انتشار نہیں ملک کی سب بڑی تباہی ہے،عمران خان سیاست دان ہے نا ہی اس کی جماعت سیاسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیلاب نے تباہی مچا دی، شہباز شریف ہر روز سیلاب زدگان کے درمیان موجود ہوتے ہیں،
عمران خان دکھاوے کیلئے سیلاب متاثرین میں گیا، کل عمران خان نے کہا مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا گناہ کے برابر ہے، مسلم لیگ ن پاکستان کو بنانے اور سنوارنے والی جماعت ہے۔

عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ہے، اقتدار کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے، دائر مقدمات کا فیصلہ فوری ہونا چاہیے، جاوید لطیف

مریم نواز نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتون جج کا نام لے کر اسے دھمکی دی گئی، گالی دو اور فیصلہ لو کا رواج ملک میں نہیں ڈالنا چاہئے، کیا ہم گالی نہیں دیں گے تو انصاف نہیں ملے گا، کوئی بھی پاکستانی اپنے شہدا کی توہین برداشت نہیں کر سکتا، ملکی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے، شہبا ز شریف کی محنت رنگ لائے گی، پاکستان کی معیشت کو دوبارہ ٹریک پر ڈالنے میں ہم کامیاب ہوں گے، اس کی دوبارہ اقتدار میں آنے کی خواہش منوں مٹی تلے دب کر رہے گی۔


متعلقہ خبریں