ان کی کوشش ہے کسی طرح عمران کو میچ سے نکالا جائے، یہ ہار رہے تھے تو وکٹیں اٹھا کر بھاگ گئے، عمران خان


ملتان: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سب میں بڑے کام کرنے کی صلاحیت ہے، ہم ملک کو ایک مثالی اسلامی ریاست بنا سکتے ہیں۔

ایسے لگا کلبھوشن آرہا ہے، گرفتار کیا تو جیل جا کر اور خطرناک ہو جاؤں گا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین ماہ کے دوران ملتان میں میرا تیسرا جلسہ ہے، ہمیں حقیقی آزادی کی جدوجہد کرنی ہے، ہماری کوشش ہے کہ ملک کو آزاد کریں۔

سابق وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرکٹ میں مجھ سے بڑے کھلاڑی موجود تھے لیکن خواب بڑے نہیں تھے۔

ایسے لگا کلبھوشن آرہا ہے، گرفتار کیا تو جیل جا کر اور خطرناک ہو جاؤں گا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے کہا کہ روس ہمیں سستا تیل اور سستی گندم دے رہا تھا، ملک قرضوں کی دلدل میں گر رہا ہے، الیکشن جب بھی ہوں پاکستانی قوم فیصلہ کر چکی ہے، ان کی پوری کوشش ہے کسی طرح عمران کو میچ سے نکالا جائے، یہ ہار رہے تھے تو وکٹیں اٹھا کر بھاگ گئے۔


متعلقہ خبریں