کراچی: سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 50 ہزار 100 روپے ہو گئی۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 50 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 50 ہزار 100 روپے پر آ گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 901 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 28 ہزار 686 روپے کی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کا اتار چڑھاؤ، گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ؟ کتنی کمی ہوئی؟
گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 51 ہزار 150 روپے پر پہنچ گئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 615 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 587 روپے ہو گئی تھی۔