عمران خان کے پیچھے کون ہے؟ آخر کرنا کیا چاہتے ہیں؟ کیا صرف کرکٹ کھیلنے والا محب وطن ہے؟ مصدق ملک


اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر سینیٹر مصدق ملک نے چیئرمین پی ٹی آئی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز پھر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے جس کی وجہ سے بہت تشویش ہے۔

پاک فوج میں عمران خان کے متنازع بیان پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، آئی ایس پی آر

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان کی کل کی تقریر کے بعد لوگ حیران و پریشان ہیں، عمران خان اس ملک میں تمام سازشوں کا مرکز ہیں، دفاعی اداروں کے خلاف جو بھی سازش ہوتی ہے اس کا سرا جا کر عمران خان سے ملتا ہے، جو سازش شہباز گل نے کی تھی اس کا کل عمران خان نے اعتراف جرم کیا ہے۔

انہوں ںے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ اگر آپ حکمران نہ رہیں تو سب نیست و نابود ہو جائے؟ عمران خان صاحب! آپ کرنا کیا چاہتے ہیں؟ عمران خان سے پوچھتا ہوں جو جرنیل شہید ہوئے وہ محب وطن نہیں تھے؟کیا صرف کرکٹ کھیلنے والا ہی محب وطن ہے۔

وفاقی وزیر مملکت نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو وزن آپ نے کل اٹھایا ہے، قوم آپ کو اٹھانے نہیں دے گی، اب
تو پوچھنا چاہیے کہ کون میر صادق اور کون میر جعفر تھا؟ شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک بتائیں کیا وہ عمران خان کے بیان کے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہٰی نے شہباز گل کے بیان کی مذمت کی، کیا پرویز الہٰی عمران خان کے بیان کی مذمت کریں گے؟

عمران خان کے خلاف لمبی کارروائی، کچھ ہو گئی، کچھ ہونے والی ہے، خواجہ آصف

سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ یہ تو ثابت ہوگیا کہ شہبا زگل کے پیچھے کون کھڑا تھا؟ لیکن سوال یہ ہے کہ عمران خان کے پیچھے کون ہے؟  اس سوال کا جواب تو اب دینا ہی ہو گا، پی ٹی آئی قیادت بتائے کیا وہ عمران خان کے بیان کے ساتھ ہے یا نہیں؟

ن لیگی رہنما نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں بطور وزیراعظم عمران خان نے اداروں پر تنقید کی، سوشل میڈیا پر دفاعی اداروں کے خلاف ٹرینڈ چل رہے ہیں، شہدا کے خلاف ٹرینڈ چلائے گئے، شہباز گل نے فوج کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، شہباز گل کے پیچھے عمران خان ہیں، صرف چہرہ شہباز گل کا تھا اورزبان عمران خان کی تھی۔

’’آرمی چیف پاکستان اور پاک فوج کے، ‎انہیں چند لوگوں یا پارٹی سے جوڑنا بدقسمتی ہے‘‘

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ واضح ہو گیا ادارں کیخلاف ٹرینڈ چلانے والے کون ہیں؟ کل  عمران خان نے کہا وہ جرنیل جو محب وطن ہیں تو باقی کون ہیں؟ شہبازگل کے بغاوت پر اکسانے کے مقدمے کی ذمہ داری عمران خان نے قبول کرلی۔


متعلقہ خبریں