اسلام آباد ، راولپنڈی، پشاور اور مردان سمیت بالائی علاقوں میں زلزلہ

سوات

 اسلام آباد،پشاوراور مردان سمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد ، راولپنڈی، پشاور اور مردان سمیت بالائی علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5.3 رکارڈ کی گئی ہے۔

امریکی ماہرین کے مطابق اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے زلزلے کا مرکز افغانستان کا کوہ ہندوکش ریجن تھا۔ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر رکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل رواں برس جون کے مہینے میں بھی اسلام آباد پشاور، ملتان، فیصل آباداور ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں