کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ بینٹلے کار پکڑی گئی

بیرون ملک سے کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑی لانے والے ملزم کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ بینٹلے کار پکڑی گئی۔

کسٹم ذرائع کے مطابق نان کسٹم پیڈ بینٹلے کار کراچی کے علاقے ڈیفنس سے بر آمد کی گئی، گاڑی کی پاکستان میں کسٹم ڈیوٹی کے ساتھ مالیت ابھی تک نہیں بتائی گئی۔ اگر دستاویزات مکمل ہوئےتو گاڑیاں مالکان کوواپس کردی جائیں گی۔

دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک بینٹلے پر ڈیوٹی ہی کروڑوں روپے ہے۔

نان کسٹم پیڈ، چوری شدہ اور ٹیمپرڈ گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کا انکشاف

ذرائع کے مطابق گاڑی غیر ملکی سفارتخانے کے نام پر امپورٹ کی گئی ہے، متعلقہ سفارتخانے نےگاڑی امپورٹ کرنے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

گاڑی کو امپورٹ کرنے کیلئے سفارتخانے کی جعلی دستاویز کا استعمال کیا گیا، کارروائی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔


متعلقہ خبریں