چوٹی زیریں: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سندھ، پنجاب یا خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت ہو یا نہ ہو، سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
پاک فوج کا سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی: 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ملتوی
ہم نیوز کے مطابق چوٹی زیریں اور ملحقہ علاقوں میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے ، متاثرین سے ملاقات اور ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر آپ سب سے ملنے آئی ہوں، سیلاب سے ہونے والی تباہی، علاقوں اور محلوں کی صورتحال دیکھ کر بہت دکھ ہوا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔
ن لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ وفاقی حکومت آپ کی بحالی کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی، سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے۔
جمائما کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا کام جلد شروع ہو جائے گا، ن لیگ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، آپ کو راشن پہنچائیں گے اور پہنچا بھی رہے ہیں۔
بارش اور سیلاب سے 10ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے، احسن اقبال
ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے متاثرین سیلاب سے کہا کہ آپ کے گھر بھی بنائیں گے اور ہونے والے نقصانات کا ازالہ بھی کریں گے۔