اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں الیکشن دیکھ رہا ہوں کیونکہ سیلابی پانی تو ایک ماہ میں نیچے آ جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راستے بند کرانے کی سمجھ نہیں آئی کہ اتنا خوف کیوں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا ریلیف شادیانے بجانے والا نہیں، عارضی ہے، خواجہ سعد رفیق
انہوں نے کہا کہ ہم نے کارکنان کو بھی کہا ہے کہ کسی نے بھی نہیں آنا۔ یہ جملہ میں نے صحافی کے تنگ کرنے پر کہا تھا کہ “میں بڑا خوف ناک ہوں”
عمران خان نے کہا کہ میں نے قانونی کارروائی کا کہا تھا وہ ایکشن لیا بھی گیا جبکہ میں الیکشن دیکھ رہا ہوں کیونکہ سیلابی پانی تو ایک ماہ میں نیچے آ جائے گا۔