مڈل کلاس کی کمر توڑ دی، آئین کو مذاق بنا دیا، کیا تماشہ ہے؟ ہر شخص کی کال ٹیپ ہو رہی ہے، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈھائی مہینے پہلے بتایا گیا تھا کہ بارشیں زیادہ ہونے والی ہیں، ڈھائی مہینے پہلے اقدامات کئے ہوتے تو اس طرح کی تباہی نہیں ہوتی لیکن یہ اس وقت عمران خان پر دہشت گردی کے پرچے کرنے میں مصروف تھے، انہوں نے مڈل کلاس کی کمر توڑ دی ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی 

ہم نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن ’سیچویشن روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں یہ کیا تماشہ لگا ہوا ہے؟ ہر شخص کی کال ٹیپ ہو رہی ہے، آئین کو انہوں نے بالکل ہی مذاق بنا دیا ہے، ہم ابھی بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں، سیلاب سے جونقصانات ہوئے ہیں، ہم پیسے کہاں سے دیں گے؟

ن لیگ کے وفاقی وزیر خزانہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل پر اپنی پارٹی اعتبار نہیں کر رہی ہے، ن لیگ کا ہر بندہ کہہ رہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے تباہ و برباد کردیا ہے۔

آئی ایم ایف کو لکھیں کہ پیسے واپسی کی کمٹمنٹ نہیں کر سکتے، شوکت ترین کی صوبائی وزرائے خزانہ کو ہدایت، آڈیو لیک

فواد چودھری نے کہا کہ کورونا کے وقت عمران خان نے آئی ایم ایف کے ہیڈ سے سے بات کی تھی، ہم نے آئی ایم ایف سے ڈیل بہتر شرائط پر کی تھیں، آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام بہت ضروری ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام چلنا چاہیے لیکن ایسی شرائط نہیں ہونی چاہئیں کہ جن سے مڈل کلاس متاثر ہو اور عوام کو پتہ ہونا چاہیے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیا ڈیل ہو رہی ہے۔

ن لیگ نے شوکت ترین کی آڈیو لیک کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیدیا

ہم نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن سیچویشن روم میں بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں جو بحران ہے وہ سیاسی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ لوگ بجلی کی قیمتوں میں مزید 9 روپے بڑھا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں