پاک فوج نے سیلاب متاثرین کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی


راولپنڈی: پاک فوج نے ملک میں حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی ہیلپ لائن یونیورسل ایکسز نمبر 1135 ہے اور مختلف فارمیشنز میں آرمی ہیلپ ڈیسک یونیورسل ایکسز نمبر 1135 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سیلاب کے امدادی عطیات کیلئے پاک فوج کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے، آئی ایس پی آر

ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی میں پاک فوج کے اہلکار اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں اور شدید متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی اشیا کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


متعلقہ خبریں