نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کیخلاف مقدمات درج

نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کیخلاف مقدمات درج

ڈی آئی خان: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف، سابق صدر پاکستان آصف زرداری، امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

راناثنا اللہ کو گرفتار کرنیکا ارادہ ہے، ن لیگی قائدین کے خلاف کارروائی ہوتی تو شہباز گل کا واقعہ نہ ہوتا، ہاشم ڈوگر

ہم نیوز کے مطابق پانچ سیاسی قائدین اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات اداروں کے خلاف بیانات دینے پر درج کیے گئے ہیں۔

شہباز گل پر تشدد کیخلاف ایکشن کا کہا تو میرے خلاف مقدمہ بن گیا، عمران خان

سیاسی قائدین اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیے گئے ہیں۔

رانا ثنااللہ کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

واضح  رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف بھی گزشتہ دنوں مقدمات درج کیے گئے ہیں جس کے بعد سیاسی صورتحال میں موجود تلخی بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں