تین کروڑ سے زائد شہریوں کے پاس ورڈ محفوظ رکھنے والے سافٹ ویئر پروگرام ’ لاسٹ پاسٹ‘ کو ہیک کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ ہیکر نے سورس کوڈ چرا کر پروگرام تک رسائی حاصل کی تاہم صارفین کی معلومات محفوظ ہیں۔
لاسٹ پاسٹ دنیا کا سب سے مقبول پاس ورڈ مینیجر ہے جہاں صارفین اپنے پاس ورڈ اور ان سے متعلق معلومات کو خفیہ طور پر اسٹور کر سکتے ہیں۔
خبردار! دنیا بھر میں کروڑوں ڈیوائسز ہیک ہونے کا خطرہ
یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکا نے خبردار کیا تھا کہ دنیا بھر میں کروڑوں ڈیوائسز ہیک ہونے کا خطرہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سائبرحکام کا کہنا تھا کہ لاگ فور جے نامی سافٹ ویئر میں خامیاں سامنے آئی ہیں.
سائبرحکام نے بڑی امریکی صنعتوں کے ایگزیکٹوز کو متنبہ کیا تھا کہ سنگین خامیوں کو دور کرنے کے لیے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔