پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے کھلاڑیوں کی پریکٹس سیشن کے دوران ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
دبئی میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی انجری کے بارے میں دریافت کیا۔ یویندرا چاہل،ریشب پنٹ اور کے ایل راہول نے بھی شاہین آفریدی سے حال احوال پوچھا۔
شاہین آفریدی نے جواب دیا کہ ورلڈکپ تک فٹ ہوجاؤں گا۔
بعد ازاں نائب کپتان شاداب خان سے سری لنکن کپتان دانشکا شناکا ملے۔ ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے سابق سپنر سنیل جوشی سے ملاقات کی۔
Stars align ahead of the #AsiaCup2022 🤩
A high-profile meet and greet on the sidelines 👏 pic.twitter.com/c5vsNCi6xw
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 25, 2022