پاکستان میں فٹبال کو انٹرنیشنل ٹریک پر واپس لانے کی تیاری


 پاکستان میں فٹبال کو انٹرنیشنل ٹریک پر واپس لانے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ قومی سینئر ٹیم کی تشکیل کیلئےسلیکشن کا عمل 27اگست سے شروع ہو گا۔

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے مطابق پہلے مرحلے میں 90کھلاڑیوں کو لاہور طلب کرلیا گیا۔ کھلاڑیوں کو کارکردگی اور فٹنس کا جائزہ لیکر شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھِں:ارشد ندیم کی حکومت سے اتھلیٹکس کیلئے علیحدہ گراونڈ بنانے کی اپیل

چیئرمین پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک نے کہا ہے کہ جلد کسی انٹرنیشنل ٹیم کی میزبانی کے خواہاں ہیں۔فٹبال سیریز کی میزبانی کیلیے دوست ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ حتمی فیصلے سے قبل متوازن قومی ٹیم تیار کرنا چاہتے ہیں۔ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سرگرمیاں بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ساف ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں