عمران خان کی لائیو کوریج پر پابندی چیلنج


کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لائیو کوریج پر پابندی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے عمران خان کی لائیو کوریج پر پابندی کے خلاف آئینی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔ علی زیدی کی آئینی درخواست عمر سومرو ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس: الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی کا ایک ریفرنس خارج کر دیا

سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لائیو کوریج آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترداف ہے اور 20 اگست پیمرا کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

درخواست میں وزرات اطلاعات و نشریات، چیئرمین پیمرا اور پی بی اے فریق کو فریق بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں