توشہ خانہ کیس: الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی کا ایک ریفرنس خارج کر دیا


توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کیخلاف دو نااہلی ربفرنسز میں سےایک ریفرنس خارج کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے توشہ  خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے لیے 6 ارکان قومی اسمبلی کی درخواست  کو خارج کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا بیان براہ راست توہین عدالت ہے، توہین عدالت کیس کا تحریری حکمنامہ جاری

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سماعت کی۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نےکہاکہ اسپیکر اور حکومتی اراکین کا ریفرنس ایک ہی ہے۔اس لیے 6 ایم این ایزکی جانب سے توشہ خانہ کیس پر درخواست بے اثر ہوچکی  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو این اے 108 فیصل آباد سے ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

ان کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے حکومتی اراکین کا ریفرنس خارج کردیا جبکہ عمران خان کےخلاف اسپیکرکاریفرنس برقرارہے جس کی سماعت29 اگست کوہو گی۔


متعلقہ خبریں