کراچی میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، سڑکوں پر پانی جمع


 کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے سندھ میں آج طوفانی بارش کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

کراچی کے مختلف علا قوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر ،زینب مارکیٹ، اولڈ سٹی ایریا ،آئی آئی چندریگر رو ڈ پر  موسلادھار بارش ہوئی۔ شاہ فیصل کالونی، ملیر، ائیرپورٹ، میٹروپول شا رع فیصل اورصدر ٹاور میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں اور سیلاب سے جنوبی پنجاب میں تباہی، حکومتی عدم توجہی پر سرائیکی طلبہ کا احتجاج

مسلسل بارش سے شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا۔ شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔تیز ہوا کے باعث شاہین کمپلیکس کے قریب درخت گر گیا۔درخت گرنے کی وجہ سے آرٹس کونسل سے شاہین کمپلکس آنے والی سڑک ٹریفک کے لئے بند ہوگیا۔

حیدر آباد اور َمیر پور خاص سمیت سندھ کے دوسرے شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔سندھ میں تیز بارشوں کے باعث  محکمہ تعلیم سندھ  کی جانب سے صوبے کے تعلیمی اداروں میں آج اور جمعرات کو عام تعطیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ کے تعلیمی اداروں میں 24 اور 25 اگست کی تعطیلات کا اعلان

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ پر مون سون سسٹم اثر انداز ہے۔سندھ  میں آج تیز بارش کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر کل تک بارش متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں