معروف صوفی گلوکار سائیں ظہور کی لندن میں ایک شو کے دوران طبیعت خراب ہو گئی۔
سائیں ظہور مشرقی لندن کے علاقے رمفورڈ میں ایک شو کے دوران صوفیانہ کلام سنا رہے تھے جب اچانک گر کر بے ہوش ہو گئے۔
انہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ شو کو ہنگامی طور پر ختم کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر انہیں اسپتال منتقل کیا ۔