شہباز گل پر تشدد کے الزامات سے متعلق پولیس انکوائری شروع


 پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل پر حراست کے دوران  تشدد  کےالزامات سے متعلق پولیس انکوائری شروع کر دی گئی۔

ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس میں شہباز گل پر تشدد کے الزامات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں تفتیشی ٹیم سمیت اعلیٰ حکام  اور پولیس حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اسلام آباد پولیس نے شہباز گل سے ملاقات سے روک دیا

ذرائع کے مطابق پولیس نے تشدد کے الزامات پر تمام بیانات قلمبند کرنا شروع کر دیئے۔ پمز اسپتال میں شہباز گل کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے بیان بھی لے لیئے گئے۔

اجلاس میں تفتیشی ٹیم کی جانب سے حکام کو عدالتی کارروائی پر بھی بریفنگ دی گئی۔شہباز گل کی خوراک سے متعلق بھی مکمل نگرانی کی جائے گی۔

فواد چوہدری، شیریں مزاری اور علی نواز اعوان پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں  شہباز گل پر تشدد کے شواہد پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل پر تشدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، عمران خان

تشدد سے متعلق انکوائری کی نگرانی آئی جی اسلام آباد خود کر رہے ہیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو تشدد سے متعلق انکوائری کرکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔

 


متعلقہ خبریں