شہباز گل پر تشدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، عمران خان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ تمام تصاویر اور ویڈیوز سے ثابت ہو رہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا، انہیں ذہنی تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا، اب میرے پاس مکمل تفصیل آ چکی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ پولیس کہتی ہے اس نے کوئی تشدد نہیں کیا تو پھر شہباز گل پر تشدد کس نے کیا؟

عمران خان، شہباز گل کی عیادت کرنے اسپتال جائیں گے، ریلی کی قیادت بھی کریں گے، بابر اعوان

ان کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر عوام میں اور ہمارے ذہنوں میں بھی ایک عام خیال ہے کہ یہ بھیانک تشدد کون کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں عوام ردعمل دیں گے۔ ہم ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔


متعلقہ خبریں