دوسرا ون ڈے، نیدرلینڈز کو شکست، سیریز پاکستان کے نام


پاکستان نے نیدرلینڈز کو دوسرے ایک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

روٹر ڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈ کی جانب سے دیا گیا 187 رنز کا ہدف باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان نے ناقابل شکست 69 رنز کی اننگز کھیلی، اپنا دوسرا ون ڈے میچ کھیلنے والے سلمان علی آغا نے نصف سنچری اسکور کی جب کہ کپتان بابراعظم نے 57 رنز بنائے۔

اس سے پہلے نیدرلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ کے آغاز پر ہی نیدرلینڈز کی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اوپنر وکرم جیت سنگھ ایک رن بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ میکس او ڈاؤڈ بھی ایک رن بنا کر حارث رؤٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلیئن لوٹ گئے۔

میزبان ٹیم کے تیسرے کھلاڑی ویسلے بیریسی بھی زیادہ دیر پچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور 3 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ ٹام کوپر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 بالز پر 66 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اسکاٹ ایڈورڈ صرف 5 رنز بنا کر ہی جلد پویلیئن لوٹ گئے۔ تیجا ندامانورو بغیر کوئی رن بنائے ہی آؤٹ ہوگئے۔

نیدرلینڈ کی جانب سے بیس ڈی لیڈ نے 89 جب کہ ٹام کوپر نے 66 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حارث روف نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں