سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔
سفارت خانہ ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ پاکستانی ورکرز کی گاڑی بڑے ٹرالر سے تصادم کے باعث پیش آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں خیر زمین، محمد طیب، سعیداللہ، فضل حیان، حیات خان اور حکیم خان شامل ہیں جن کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے۔
سابق جنوبی افریقی امپائر روڈی کرزن ٹریفک حادثے میں ہلاک
سفارت خانہ پاکستان نے میتوں کو پاکستان بھجوانے کے لئے سفری دستاویزات فراہم کر دیں۔ پاکستانی ورکرز کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میتوں کو وطن روانہ کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی ورکرز کی گاڑی کو حادثہ دو روز قبل پیش آیا تھا۔