اٹک: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پوری قوم آج خوشیاں منا رہی ہے لیکن لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے رحمت کا دن بھی زحمت بن گیا ہے۔
پاکستان معجزہ ہے، قوم سمجھےحقیقی آزادی کیا ہے؟ معاشی خودمختاری کے بغییر آزادی نامکمل ہے، وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ایک ہی نظام کا تسلسل ہیں، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے اپنے مافیاز ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تینوں پارٹیوں نے پیسے اور جعلی پروپیگنڈا کی بنیاد پر عوام کو یرغمال بنایا، ان کی معاشی اور سیاسی دہشت گردی کی وجہ سے ہمارے ادارے تباہ ہو گئے۔
پاکستان کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، بلاول بھٹو زرداری
سراج الحق نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی 23 ارب ڈالرز کما کر پاکستان بھیجتے ہیں، یہ مافیاز مختلف جھنڈے اٹھا کر لوٹ مار کر کے پیسہ ملک سے باہر بینکوں رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس اور پنڈورا پیپرز میں ان کے لیڈروں کے نام ہیں، رول ماڈل پاکستان کے لئے آئین کی حکمرانی ضروری ہے۔
امریکہ سے دوستی چاہتا ہوں، غلامی نہیں، عمران خان
ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن
ریفارمز کے بغیر الیکشن ہوا تو اس کا نتیجہ کوئی قبول نہیں کرے گا۔