چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ںے رہنما تحریک انصاف شہبازگل پر ہوئے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہبازگل پر تشدد کس قانون کے تحت اور کس کے حکم پر کیا جا رہا ہے؟
عمران خان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر شہباز گل نے کوئی قانون توڑا تو اس کی منصفانہ سماعت کی جائے، امپورٹڈ حکومت کو بچانے کے لیے آئین اور قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری بھی غیرقانونی ہے، ڈرائیور کی اہلیہ کو اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ اس کا شوہر شہباز گل کے لیے کام کرتا تھا۔ عوام کو ڈاکوں کے سامنے جھکانے کے لیے خوف کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔
Strongly condemn the torture being inflicted on Shahbaz Gill. Under what law & under who’s orders is this being done? If he broke any law then he shd be given a fair hearing. But just to salvage Imported govt of crooks the Constitution & all laws are being violated with impunity.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 12, 2022