اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے، ہمارے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے ساتھ بھی نہیں۔
شہبازگل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو بھی اٹھا لیا، کیا بنیادی انسانی حقوق نہیں رہے؟ عمران خان
ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔
میری اطلاعات کے مطابق بچی ساتھ نہیں ہے مگر بچی کی ماں کو بھی رہا کر دینا چاہیے۔ میں نے رانا صاحب سے بات کی ہے۔ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ ہمارے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے ساتھ بھی نہیں۔ https://t.co/X5ROIE5Uwf
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 11, 2022
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے شہباز گل کے ڈرائیور کی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اس معصوم بچی اور اس کی ماں نے کیا جرم کیا ہے؟ کیا کوئی اس سے متعلق بتانے والا ہے؟
عمران خان کی امریکی سفیر سے ملاقات کا علم نہیں، شہباز گل کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، اسد عمر
مریم نواز نے اس کے جواب میں لکھا کہ میری اطلاعات کے مطابق بچی ساتھ نہیں ہے مگر بچی کی ماں کو بھی رہا کردینا چاہیے، میں نے رانا صاحب سے بات کی ہے۔
انشاءاللّہ وہ جلد رہا ہو جائیں گی۔ https://t.co/HH8mC8OobU
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 11, 2022
مریم نواز نے ایک اور صارف کے سوال کے جواب میں یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ انشا اللہ وہ جلد رہا ہوجائیں گی۔
ہم نیوز کے مطابق ٹوئٹر صارف نے مریم نواز سے درخواست کی تھی کہ میم ذاتی طور پر رابطہ کر کے اس کا حل کروائیں۔