ای سی سی: درآمدی یوریا کی فی بوری قیمت 2150 مقرر، ڈیلر مارجن 50روپے کردیا گیا

پیش کردہ بجٹ پائیدار نہیں، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے درآمدی یوریا کی فی بوری قیمت 2150 روپے مقرر کردی، نئی قیمت کا اطلاق 26 اگست سے ہو گا۔

ای سی سی اجلاس: روس سے 390 ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے گندم خریدنے کی تجویز

ہم نیوز نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت منعقدہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوریا کی فی بوری پر ڈیلر مارجن بھی 50 روپے کردیا گیا ہے۔

ای سی سی نے منعقدہ اجلاس میں پی ایس او کے لیے 50 ارب روپے فوری قرض کی سہولت کی منظوری دی، وزارت خزانہ نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پی ایس او کو 105 ارب روپے کی گارنٹی حد مقرر کی ہے۔

جار کردہ اعلامیے کے تحت ای سی سی نے پی آئی اے کے لیے 14 کروڑ 20 لاکھ روپے کی مالی سہولت کی منظوری دی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ روز ویلٹ ہوٹل اور نیشنل بینک کے درمیان مالی سہولت کا معاہدہ ہو گا۔

ای سی سی کی یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے فی کلو فراہم کرنے کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت منعقدہ اجلا س میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وفاقی وزیر خرم دستگیر اور وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر سینیٹر مصدق ملک سمیت دیگر نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں