شہباز گل سے غلطی ہو گئی تو غلطیاں درست ہو جاتی ہیں، وزیر داخلہ پنجاب

شہباز گل سے غلطی ہوگئی تو غلطیاں درست ہو جاتی ہیں، وزیر داخلہ پنجاب

لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ شہباز گل سے غلطی ہو گئی تو غلطیاں درست ہو جاتی ہیں، ہمارا مقصد انتقام لینا نہیں، حدود سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا، میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس افسر نے حدود سے تجاوز کیا اس کو سزا ملے گی، افسران کو عہدے سے ہٹا دینا بھی سزا ہی ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ 13 اگست کو تحریک انصاف کا جلسہ ہونے جا رہا ہے، پولیس کو کسی کی بھی گرفتاری کی ہدایت نہیں دی۔

شہبازگل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو بھی اٹھا لیا، کیا بنیادی انسانی حقوق نہیں رہے؟ عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ ہاکی اسٹیڈیم کی آسٹرو ٹرف کو ہٹا دیا گیا ہے حالانکہ آسٹروٹرف پہلے ہی اپنی مدت پوری کرچکی تھی اور ہاکی اسٹیڈیم کے لیے نئی آسٹرو ٹرف کا ٹینڈر بھی جاری کیا جا چکا ہے، جلد یہاں نئی ٹرف بچھا دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں