چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے 9 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کے خلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان پہلے ہی ایم این اے ہیں، انہیں الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔
درخواست امن ترقی پارٹی پنجاب کے صدر نے دائر کی جس میں عمران خان، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان نے 9 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے،ماضی میں عمران خان ، بلاول بھٹو اور علیم خان نے زیادہ حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیا۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ رولز میں ترمیم کر کے ایک شخص کو ایک ہی نشست سے الیکشن میں حصہ لینے کا پابند کیا جائے اور عمران خان پہلے ہی ایم این اے ہیں انہیں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جائے۔