انٹر بینک میں ڈالر کو ایک بار پھر ریورس گئیر لگ گیا، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 2 روپے 29 پیسے اضافہ ہوا ہے۔
بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اورانٹربینک میں ایک ڈالر 221 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔
جمعہ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 224 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100انڈیکس میں 639پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،کاروبار کےدوران انڈیکس 42ہزار735پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا ہے۔