امریکہ سے تعلق رکھنے والی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ ٹینس لیجنڈ سرینا ولیمز نے منگل کو شائع ہونے والے ووگ مضمون میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
ولیمز نے لکھا کہ مجھے ریٹائرمنٹ کا لفظ پسند نہیں، میں اسے ارتقا کہوں گی، میں زندگی کی نئی منزلیں طے کرنے کے لیے تیار ہوں جو میرے لیے اہم ہیں۔
سرینا ولیمز ونڈر وویمن بن گئیں
انہوں نے لکھا کہ لوگ کہتے ہیں میں مارگریٹ کورٹ کا 24 گرینڈ سلام ٹائیٹل کا ریکارڈ نہیں توڑ سکی جس کا افسوس ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یو ایس اوپن کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گی۔
سرینا ولیمز نے کیرئیر کے دوران ومبلڈن کو 7 بار، آسٹریلین اوپن کو 7 بار، یو ایس اوپن کو 6 بار جیتا جبکہ 2012 کے اولمپک میں گولڈ میڈل بھی اپنے نام کیا۔