وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاباش ارشد ندیم شاباش، قوم کوآپ پر ناز ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کی کامیابی کو پاکستان کی فتح قرار دیا اور کہا کہ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وطن کا نام روشن کیا، ارشدندیم جیسے باصلاحیت، قابل اور پرعزم نوجوان پاکستان کا اصل چہرہ ہیں۔
انہوں نے دس لاکھ روپے انعام دینےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ارشد ندیم عالمی سطح پر مزید کامیابیاں سمیٹیں گے،ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وطن کا نام روشن کیا ہے، ان کی کامیابی پاکستان کی فتح ہے، پنجاب حکومت اولمپک کے لیے ارشد ندیم کو10لاکھ روپے بطور انعام دے گی۔
کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے سبز ہلالی پرچم سب سے اونچا کر دیا، جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ انہوں نے نوے اعشاریہ ایک آٹھ میٹر کی تھرو پھینکی کرچوبیس سال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ۔
ارشد ندیم سب سے بڑی تھرو کرنے والے دوسرے ایشین کھلاڑی بھی بن گئے ۔ یہ ارشد ندیم کے کیریئر کی بھی سب سے لمبی تھرو تھی۔ تائیوان کے چاوسن چینگ 2017میں 91 اعشاریہ میٹر کی تھرو کی تھی۔