کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلرز شریف طاہر نے سلور جب کہ علی اسد نے برونز میڈل جیت لیا۔
برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں 74 کلو گرام مقابلے میں محمد شریف طاہر کو بھارتی پہلوان نے شکست دے دی۔
کامن ویلتھ گیمز فری سٹائل ریسلنگ 57 کلو گرام میں پاکستان کے علی اسد نے نیوزی لینڈ کے پہلوان کو شکست دے برونز میڈل جیت لیا۔
قومی ریسلر علی اسد نے نیوزی لینڈ کے ریسلر کو ایک منٹ کے اندر ہی چت کر دیا۔ علی اسد نے حریف پہلوان کو 0-11سے زیر کیا۔
’’ویل ڈن بٹ صاحب’’ پاکستان کا کامن ویلتھ گیمز میں پہلاگولڈ میڈل
خیال رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ پاکستان نے تین برونز تین سلور اور ایک گولڈ میڈل جیتا ہے۔