اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ: موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی 9 اور 10 محرم الحرام کو ہو گی جبکہ شہر میں دفعہ 14 بھی نافذ رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم آج بھی وفاقی حکومت کیساتھ خریدوفروخت میں ملوث ہے، حافظ نعیم الرحمان

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے بھی 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی اور دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں