اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے آرمی سائبر کمانڈ کا دورہ کیا ہے۔
ایمن الظواہری واقعہ، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پاکستان کی سرزمین استعمال ہوئی ہو، ڈی جی آئی ایس پی آر
ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے آرمی سائبر کمانڈ کے دو اہم اداروں سائبر ڈویژن اور سنٹر آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد پر کمانڈر آرمی سائبر کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے خوش آمدید کہا۔
لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سمیت دیگر اعلیٰ فوجی افسران بھی اس موقع پرموجود تھے۔
آرمی چیف کا آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے سعودی عرب اور اماراتی حکام سے رابطہ
آئی ایس پی آر کے مطابق نئی سائبر کمانڈ کی خدمات کو بتدریج تینوں سروسز کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا، کمانڈ قومی سطح پر ہم آہنگی کے لیے قومی سائبر اقدامات کا حصہ بھی بنے گی۔